Posts

Showing posts from December, 2021

رفع یدین کرنا خلاف سنت اور ممنوع ہے

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے تعلق سے کہ احناف کے نزدیک نماز میں رفع یدین کرنا کیسا ہے؟ جبکہ غیر مقلدین؛ اہلحدیث رفع یدین پر ایڑی چوٹی کا زور دیتے ہیں؛ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں؛؛  الجواب بعون الملک الوہاب  صورت مسؤلہ میں احناف اہل سنت کے نزدیک رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرنا یعنی دونوں ہاتھ اٹھانا خلاف سنت اور ممنوع ہے مگر  غیر مقلدین رفع یدین کرتے ہیں اور اس پر بہت زور دیتے ہیں  اسی تعلق سے ایک غیر مقلد کا ایک پوسٹ نظر نواز ہوا جو اس طرح تھا کہ "جب مجھے نماز میں رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین نہ کرنے کی ایک بھی دلیل احادیث سے نہ مل سکی تو میں اہل حدیث ہو گیا" میں نے اس کی اس افترابازی کا جواب دینے کیلئے چند احادیث کا ذکر کرنا ضروری سمجھا؛؛  لھذا رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرنا مکروہ اور خلاف سنت ہے اس مسئلہ پر حدیث پاک ملاحظہ فرماکر غیر مقلدین کے فریب سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں  (1) حدیث شريف ) ترمذى،  أبوداود ، نسائی اور ابن ابی شیبہ نے حضرت علقمہ رضی اللہ...