Posts

Showing posts with the label India

احتجاج کے متبادل کی تلاش ______احتجاج کے اپنے بہت سارے فائدے ہیں،

احتجاج کے متبادل کی تلاش ______احتجاج کے اپنے بہت سارے فائدے ہیں،لیکن احتجاج اس وقت مؤثر اور فائدہ مند ہوتاہے جبکہ وہ مد مقابل جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے وہ حساس ہو اور احتجاج کرنے والوں کی اسے ضرورت بھی ہو۔ہندستان کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے تئیں نہ حساس ہے اور نہ ہی اسے ہماری کوئی ضرورت ہے۔صاف لفظوں میں کہیں تو آج ہم ہندستانی مسلمان ایک عضو معطل کی طرح ہیں،جس کی نہ کسی کو کوئی پرواہ ہے اور نہ اس کی ضرورت۔ _____اب سوال یہ ہے کہ اگر دوسروں کو ہماری کوئی ضرورت نہیں ہے، تو کیا ہمیں بھی ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے؟  کیا ملک کے اکثریتی طبقے کی طرح ہم بھی اپنے ماسوی طبقے کو عضو معطل بنانے کی پوزیشن میں ہیں؟ کیا یہ بات سیاسی بصیرت کے قبیل سے ہے کہ ہم اس بات پر خوش ہوں کہ ہم نے کوئی مسلم سیاسی پارٹی بنائی ہے اور اب ہماری تحریک یہی ہے کہ مسلمان صرف مسلمان کو ہی ووٹ کریں؟۔  میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اس طرح کی باتیں محض ایک خوش فہمی اور آبیل مجھے مار کے قبیل سے ہے۔ اور سیاسی بصیرت کا اس طرح کے نعروں اور حرکات و سکنات سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اور شاید آج اسی غل...

SyedJilaniMiya

Aaj ka Paigham 

ہندوستان دار الاسلام

ہندوستان دارالاسلام   ( علم کے پہاڑوں کا اعلان کہ بیشك ہندوستان دارالاسلام ہے ) کیا آپ جانتے ہیں ؟ قسط : ۱ “ ہندوستان دارالاسلام “ کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں : ( ۱ ) ہندوستان دارالحرب ہے یادارالاسلام؟ ( ۲ ) اس زمانہ کے یہود و نصارٰی کتابی ہیں یانہیں؟ ( ۳ ) روافض وغیرہم مبتدعین کہ کفارہ داخل مرتدین ہیں یانہیں؟جواب مفصل بدلائل عقلیہ ونقلیہ مدلل درکار ہے؟ بینوا توجروا۔ جواب سوالِ اول ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ بلکہ علمائے ثلٰثہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم کے مذہب پر ہندوستان دارالاسلام ہے ہرگز دارالحرب نہیں کہ دارالاسلام کے دارالحرب ہوجانے میں جو تین باتیں ہمارے امام اعظم امام الائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك درکار ہیں ان میں سے ایك یہ ہے کہ وہاں احکام شرك علانیہ جاری ہوں اور شریعتِ اسلام کے احکام و شعائر مطلقًا جاری نہ ہونے پائیں اور صاحبین کے نزدیك اسی قدر کافی ہے مگر یہ بات بحمداﷲ یہاں قطعًا موجود نہیں ا...