کیا آپ جانتے ہے ؟
سیدنا لوط رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: انبیاء کرام کے ناموں پر نام رکھو (ابوداؤد 4950) مگر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی نے حضرت لوط علیہ السلام "نبی" کے نام پر نام رکھا ہو؟ہمارے نزدیک سیدنا لوط کا نام لوطی لوطی کہہ کر یہ ثابت کیا گیا کہ جو ہم جنس پرستی کرے یا لڑکا لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرے، اُس کو لوطی کہا جائے حالانکہ اس کے لئے لواطت جیسے الفاظ موجود ہیں۔ رشتہ: سیدنا ابراہیم کے سگے بھائی ہاران کے بیٹے کا نام سیدنا لوط ہے، اسلئے سیدنا لوط حضرت ابراہیم کے سگے بھتیجے، ان پر ایمان لانے والے، تربیت یافتہ تھے، سیدنا ابراہیم نے اردن میں بحیرہ لوط کے پاس جہاں سدوم اور عامورہ کی بستیاں تھیں وہاں ان کو تبلیغ پر لگایا۔ اس علاقے میں ہم جنس پرستی یعنی لڑکا لڑکے سے بد فعلی کرتا مگر عورتوں سے نکاح نہیں کرتا تھا۔ قرآن: قرآن نے ہی جب اس عمل کو بد قرار دے دیا تو اب کوئی اس عمل سے لذت اُٹھانے کی کوشش کرے تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان پڑھ لے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کے عمل (لواطت، ہم جنس پرستی، لڑکے کا لڑکے اور لڑکی کا ...