شاستر اور ہندوؤں
*مشرکین کے دین میں فرقے تو بے شمار ہیں* چنانچہ کئی سو مذہب ہندوؤں کا ہے لیکن ان میں بڑے مذاہب چھ شاستر ہیں اور ان چھ شاستروں کے اصل الاصول اور بڑے بڑے اور کھلے کھلے مسائل میں بڑا اختلاف ہے لیکن باوجود اتنے اختلاف کے ہندو ان چھؤں شاستروں کو ست یعنی برحق مانتے ہیں اور یہ بات عقل کے نزدیک نہایت ہی محال ہے لیجیے چھ شاستروں کا نام اور ان کے ماننے والوں کے متعلق پڑھیے 👈🏻 پہلا بیدانت شاستر یہ بیاس جی کا نکالا ہوا ہے اور اس شاستر کو ماننے والے بیدانتی کہلاتے ہیں ان کے نزدیک سوائے خدا کے کوئی چیز موجود نہیں ہے اور تمام مخلوقات کو خواب و خیال جانتے ہیں 👈🏻 دوسرا ہیمانسا شاستر یہ جیمن رکھ کا نکالا ہوا ہے اس کے شاگردوں کا نام یہ ہے مراری مصر کمارل بہت پربھاکر کردار اس شاستر کو ماننے والے میمانسک کہلاتے ہیں یہ لوگ حق تعالیٰ کو خالق نہیں مانتے، ان کا عقیدہ ہے کہ جو سکھ دکھ ہوتا ہے یہ کرم یعنی عمل کے سبب ہے، اسی طرح یہ لوگ دنیا کی ابتداء و انتہا نہیں مانتے 👈🏻 تیسرا نیائے شاستر ہے یہ گئوتم رکھ کا بنایا ہوا ہے اس شاستر میں حکمت، منطق و فلسفہ کا بیان ہے اس کو ماننے والے نیایک کہلاتے ہ...