شاستر اور ہندوؤں
*مشرکین کے دین میں فرقے تو بے شمار ہیں*
چنانچہ کئی سو مذہب ہندوؤں کا ہے لیکن ان میں بڑے مذاہب چھ شاستر ہیں
اور ان چھ شاستروں کے اصل الاصول اور بڑے بڑے اور کھلے کھلے مسائل میں بڑا اختلاف ہے لیکن باوجود اتنے اختلاف کے ہندو ان چھؤں شاستروں کو ست یعنی برحق مانتے ہیں اور یہ بات عقل کے نزدیک نہایت ہی محال ہے
لیجیے چھ شاستروں کا نام اور ان کے ماننے والوں کے متعلق پڑھیے
👈🏻 پہلا بیدانت شاستر یہ بیاس جی کا نکالا ہوا ہے اور اس شاستر کو ماننے والے بیدانتی کہلاتے ہیں ان کے نزدیک سوائے خدا کے کوئی چیز موجود نہیں ہے اور تمام مخلوقات کو خواب و خیال جانتے ہیں
👈🏻 دوسرا ہیمانسا شاستر یہ جیمن رکھ کا نکالا ہوا ہے اس کے شاگردوں کا نام یہ ہے مراری مصر کمارل بہت پربھاکر کردار اس شاستر کو ماننے والے میمانسک کہلاتے ہیں یہ لوگ حق تعالیٰ کو خالق نہیں مانتے، ان کا عقیدہ ہے کہ جو سکھ دکھ ہوتا ہے یہ کرم یعنی عمل کے سبب ہے، اسی طرح یہ لوگ دنیا کی ابتداء و انتہا نہیں مانتے
👈🏻 تیسرا نیائے شاستر ہے یہ گئوتم رکھ کا بنایا ہوا ہے اس شاستر میں حکمت، منطق و فلسفہ کا بیان ہے اس کو ماننے والے نیایک کہلاتے ہیں، ان کے نزدیک خدا بے ابتداء اور بے انتہا پیدا کرنے والا ہے، یہ خدا کی آٹھ صفتیں مانتے ہیں، اور ان میں سے چھ صفتوں کو قدیم جانتے ہیں
👈🏻 چوتھا بیشش شاستر، یہ کناد کا نکالا ہوا ہے اور اس شاستر کو ماننے والے بیشیشک شاستر کہلاتے ہیں یہ شاستر اکثر مسائل میں نیائے شاستر کے موافق ہے،
👈🏻 پانچواں سانکھ شاستر، یہ کھپل کا بنایا ہوا ہے، اس شاستر کے ماننے والے خدا کو خالق نہیں جانتے بلکہ پرچیز کی پیدائش پرکرتی ہے جانتے ہیں، اور یہ لوگ کسی شئ کا فنا ہونا نہیں مانتے، اس شاستر میں چار بڑی بحث ہے جن کو چارتت کہا جاتا ہے
👈🏻 چھٹا پاتنجل شاستر (یا پاتبخل) اکثر مسائل میں سانکھ شاستر کے موافق ہے، ان کا ماننا ہے کہ بغیر ریاضت نجات نہیں ہو سکتی
یاد رہے ان چھ شاستروں کے سوا تین شاستر اور ہیں حالانکہ ان تینوں کو برہمن مردود مانتے ہیں ایک جین شاستر، دوسرا بودھ شاستر، تیسرا مذہب نانک
مزید تفصیل تحفۃ الہند میں ملاحظہ فرمائیں صفحہ 125 تا 133
مشرکین عام مسلمانوں کو بہکانے کے لیے آج کل یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ دیکھو تم لوگ کئ فرقوں میں بٹے ہوئے ہو کبھی یہ کہتے ہیں چار مذہب میں تم اپنے آپ کو بانٹ رکھا ہے ہندو ازم میں تو کوئی فرقہ نہیں حالانکہ سب سے زیادہ فرقے انہیں میں ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
Comments
Post a Comment