شب معراج ( اسرار معراج )
( محبوب خدا صلی الله علیہ وسلم کی عرش تك رسائی اوردیدار الٰہی کےبارےمیں مطلوب سےخبردار کرنیوالا ) السلام علیکم ورحمتہ ﷲ تعالی وبرکاتہ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الصلاة و السلام علیک یا رسول ﷲ ﷺ کیا آپ جانتے ہیں ؟ قسط : ۱ مسئلہ ۳۶ : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شب معراج نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا اپنے رب کو دیکھنا کس حدیث سے ثابت ہے ؟بینواتوجروا ( بیان فرمائےے اوراجر دیے جاؤ گے۔ الجواب : الاحادیث المرفوعہ ( مرفوع حدیثیں ) امام احمد اپنی مسند میں حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی : قال قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رأیت ربی عزوجل ۔ یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں میں نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا۔ امام جلال الدین سیوطی خصائص کبرٰی اورعلامہ عبدالرؤ ماوی تیسیرشرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں : یہ حدیث بسند صحیح ہے ۔ ابن عساکر حضرت جابربن عبدالله رضی الله تعالٰی عن