صحابہ کرام سے محبت :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:"اصحابی کالنجوم فبایہم اقتدیتم اھتدیتم" کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تم جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جائو گے۔ ( مشکوۃ المصابیح ص 554، زجاجۃ المصابیح ج 5 ص 334 )
مزید ارشاد ہوا: "اذا رایتم الذین یسبون اصحابی فقولوا لعنةاللہ علی شرکم" کہ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کو برا بھلا کہہ رہے ہوں تو ان سے کہنا کہ تمہارے اس شر اور فتنہ پروریپر اللہ کی لعنت ہو۔ ترمذی، مشکوٰۃ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا،
میرے کسی صحابی کو برا نہ کہو کیونکہ تم میں سےاگر کوئی اُحد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تو ان کے ایک مدُ(ایک سیر دو چھٹانک)یا اس کے نصف کے ثواب کو بھی نہیں پہنچے گا۔ بخاری،مسلم،مشکوٰۃ

Comments

Popular posts from this blog

گائے کی قربانی شعار اسلام ہے