کیا آپ جانتے ہیں ؟ آج کل اکثر رواج ہوگیا ہے کہ حافظ کو اُجرت دے کر تراویح پڑھواتے ہیں یہ ناجائز ہے ۔ دینے والا اور لینے والا دونوں گنہگار ہیں ، اُجرت صرف یہی نہیں کہ پیشتر مقرر کر لیں کہ یہ لیں گے یہ دیں گے، بلکہ اگر معلوم ہے کہ یہاں کچھ ملتا ہے، اگرچہ اس سے طے نہ ہوا ہو یہ بھی ناجائز ہے کہ اَلْمَعْرُوْفُ کَالْمَشْرُوْطِ ہاں اگر کہہ دے کہ کچھ نہیں دوں گا یا نہیں لُوں گا پھر پڑھے اور حافظ کی خدمت کریں تو اس میں حرج نہیں کہ اَلصَّرِیْحُ یُفَوِّقُ الدَّلَالَۃَ ، صراحت کو دلالت پر فوقیت ہے ۔ ( “ بہار شریعت “ جلد ۴ ، ۶۹۵ ) طالب دعا : سید جیلانی میاں جیلانی خانقاہ مدنی سرکار ۔ موربی https://chat.whatsapp.com/JisyhwFq9Ea8eottd28Iqm
( قبورمسلمین کی توہین کی بِنا پر وہابیوں کی سرکوبی ) کیا آپ جانتے ہیں ؟ قسط : ۹ “ نامناسب افعال کرنے سے اموات مسلمین کو ایذا ہوتی ہے “ ابن ابی شیبہ اپنی مصنف میں سیدنا عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالی عنہ سے راوی : اذی المومن فی موتہ کا ذاہ فی حیاتہ ۔ مسلمان کو بعد موت تکلیف دینی ایسی ہی ہے جیسے زندگی میں اسے تکلیف پہنچائی۔ اور اظہر من الشمس ہے کہ قبور کو کھود کر ان پر رہنے کو مکان بنایا تو اس میں یہ ...
مسئلہ : (١) نفل کا سوائے تراویح ونماز کسوف وخسوف بجماعت منسوخ ہونا تومعلوم ہے لیکن بعض مشائخ کے یہاں جوباعتبار کسی کسی کتاب کے بعد نمازیں نفل کی مثلًا صلٰوۃ قضائے عمر(٤نفل قبل آخری جمعہ کے) اور نفل شب برات بجماعت ہوتے ہیں ان کی اصل ہے، جوازکس بناپر ہے اور ممانعت کیوں ہے، جن فتاوٰی کی روسے جوازنکالاہے وہ کہاں تك معتبرہے؟ (٢) نفل یوم عاشورہ ہم کوپڑھنا مناسب ہے یانہیں؟ الجواب: (١) ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك نوافل کی جماعت بتداعی مکروہ ہے۔ اسی حکم میں نماز خسوف بھی داخل کہ وہ بھی تنہاپڑھی جائے اگرچہ امام جمعہ حاضرہو کما فی الشامی عن اسمٰعیل عن ا لبرجندی (جیسے کہ شامی نے اسمٰعیل سے اور انہوں نے برجندی سے نقل کیاہے۔ت)حلیہ میں ہے : اما الجماعۃ فی صلٰوۃ الخسوف فظاھرکلام الجم الغفیر من اھل المذھب کراھتھا رہا صلٰوۃ خسوف کی جماعت کے بارے میں حکم تو اہل مذہب کے جم غفیر کے کلام سے یہی ظاہر ہے کہ یہ مکروہ ہے الخ(ت) صرف تراویح وصلٰوۃ الکسوف وصلٰوۃ الاستسقاء مستثنٰی ہیں وذلك بوفاق ائمتنا علی الاصح فالخ...
Comments
Post a Comment