گائے کی قربانی شعارے اسلام ہے ، cow and islam
-: گائے کی قربانی شعار اسلام ہے، :-
(گائے کی قربانی کے بارے میں بہترین طریقہ)
قسط : ۲
کیا آپ جانتے ہیں ؟
الجواب ؛
اصل مسئلہ کے جواب سے پہلے دو۲ امرذہن نشین کرنا لازم :
اول: یہ کہ ہماری شریعت مطہر اعلٰی درجہ حکمت ومتانت ومراعات دقائق مصلحت میں ہے،اور جوحکم عرف ومصالح پر مبنی ہوتاہے انھیں چیزوں کے ساتھ دائر رہتاہے،او راعصا روامصار میں ان کے تبدل سے متبدل ہوجاتاہے،اور وہ سب احکام احکام شرع ہی قرار پاتے ہیں،مثلا زمان برکت نشان حضور سرو عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں بوجہ کثرت خیر ونایابی فتنہ وشدت تقوٰی وقوت خوف خدا عورتوں پر ستر واجب تھا نہ حجاب،اورزنان مسلمین برائے نماز پنجگانہ مساجد میں جماعتوں کے لئے حاضر ہوتیں،بعدحضور کے جب زمانے کا رنگ قدرے متغیر ہوا
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے فرمایا: لوا ن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رأی من النساء مارأینا لمنعھن من المسٰجد کما منعت بنواسرائیل نسائھا ۔
یعنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہمارے زمانے کی عورتوں کو ملاحظہ فرماتے تو انھیں مساجد جانے سے ممانعت کرتے جیسے بنی اسرائیل نے اپنی عورتوں کو منع کردیا تھا
(اسے امام احمد وامام بخاری ومسلم نے روایت کیا۔
جب زمانہ رسالت سے اور بُعد ہوا ائمہ دین نے جوان عورتوں کو ممانعت فرمادی،جب اور فساد پھیلا،علماء نے جوان وغیر جوان کسی کے لئے اجازت نہ رکھی ۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
( “ الرسالہ انفس الفکر فی قربان البقر۱۲۹۸ھ “ )
( “ الفتاوی الرضویہ “ جلد ۱۴ ، صحفہ ۵۵۰ )
طالب دعا : سید جیلانی میاں جیلانی
خانقاہ مدنی سرکار ۔ موربی گجرات
Comments
Post a Comment