اسلام اور ویلنٹائنس

یہ تُحفہ نہیں، جہنم کا شُعلہ ہے


ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


ہمارے نبی صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْهِ وَ اٰلِهٖ وَسَلَّم نے فرمایا :

رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں (الترغيب والترهيب للمنذری، ج٣، ص١٢٥، حدیث ٢، رواتہ ثقات معروفون) 


رشوت کی تو کئی صورتیں ہیں لیکن آج ویلینٹائنس ڈے (Valentine's day) پر جو رشوت عام ہے صرف اس کے بارے میں شریعت کا حکم پیش ہے :


علامہ ابن نجیم حنفی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :

عاشق و معشوق جو کچھ بھی ایک دوسرے کو دیتے ہیں وہ رشوت ہے (البحر الرائق، ج٦، ص٤٤١، کتاب القضاء)


فتاوی عالم گیری میں ہے :

عاشق و معشوق ایک دوسرے کو جو چیزیں دیتے ہیں وہ رشوت ہیں ان میں ملکیت ثابت نہیں ہوتی (الفتاوی الھندیۃ، ج٤، ص٤٥٢، کتاب الھبۃ، الباب الحادی عشر فی المتفرقات)


علامہ ابن غانم بغدادی حنفی لکھتے ہیں :

عاشق و معشوق ایک دوسرے کو جو چیزیں دیتے ہیں وہ رشوت ہیں ان میں ملکیت ثابت نہیں ہوتی (مجمع الضمانات، ج٢، ص٩٣٨، الباب الثامن و الثلاوثون : المتفرقات، عدد ٣٨٤٠)


علامہ طحطاوی حنفی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :

عاشق و معشوق جو بھی ایک دوسرے کو دیتے ہیں وہ سب رشوت ہے ان سب کا واپس کرنا واجب ہے وہ ملکیت میں نہیں آتیں (حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار، ج٣، ص١٧٨)  


(مزید دیکھیں : فتاوی رضویہ ج١٦، مسئلہ ٢٠، و ٣١٩، اور ج٢٣، مسئلہ ٢٠١، ج٦، ص٥٥١، ج٢١، مسئلہ ٦٧)


طالب دعا : سید جیلانی میاں جیلانی

خانقاہ مدنی سرکار موربی

Comments

Popular posts from this blog

گائے کی قربانی شعار اسلام ہے