قبورمسلمین کی توہین کی بِنا پر وہابیوں کی سرکوبی
( قبورمسلمین کی توہین کی بِنا پر وہابیوں کی سرکوبی)
کیا آپ جانتے ہیں ؟
قسط : ۸
“ نامناسب افعال کرنے سے اموات مسلمین کو ایذا ہوتی ہے “
اسی واسطے ہمارے فقہائے کرام احناف علیہم الرحمۃ فرماتے ہیں کہ:"قبر پر رہنے کو مکان بنانا، یا قبر پر بیٹھنا،یا سونا، یا اس پر یا اس کے نزدیك بَول وبراز کرنا یہ سب اموراشد مکروہ قریب بحرام ہیں۔"فتاوٰی علمگیریمیں ہے :
ویکرہ ان یبنی علی القبر اویقعد اوینام علیہ اویطاء علیہ او یقضی حاجۃالانسان من بول اوغائط ۔
|
قبر پر عمارت بنانا، بیٹھنا، سونا ، روندنا، بول وبرازکرنا مکروہ ہے ۔
|
علاّمہ شامی اس کی دلیل میں حاشیہ درمختار میں فرماتے ہیں:
لان المیّت یتأذی بما یتاذی بہ الحیّ۔
|
یعنی اس لیے کہ جس سے زندو ں کو اذیت ہوتی ہے اس سے مردے بھی ایذاپاتے ہیں۔
|
بلکہ دیلمی نے امّ المومنین حضرت صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے اس کلیے کی تصریح روایت کی کہ سرور عالمصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
المیّت یؤذیہ فی قبرہ مایؤذیہ فی بیتہ ۔
|
میت کو جس بات سے گھر میں ایذا ہوتی ہے قبر میں بھی اس سے ایذا پاتا ہے
|
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔
( “ الرسالہ اھلاك الوھابیین علٰی توھین قبور المسلمین “ )
( “ الفتاوی الرضویہ “ جلد ۹ ، صحفہ ۴۷۶ )
طالب دعا ؛ سید جیلانی میاں جیلانی
خانقاہ مدنی سرکار ۔ موربی
Comments
Post a Comment