قبورمسلمین کی توہین کی بِنا پر وہابیوں کی سرکوبی
-: رسالہ
اھلاك الوھابیین علٰی توھین قبور المسلمین ۱۳۲۲ھ :-
( قبورمسلمین کی توہین کی بِنا پر وہابیوں کی سرکوبی)
کیا آپ جانتے ہیں ؟
قسط : ۱
ومنہ الھدایۃ الی الحق والصواب
جاننا چاہئے کہ انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام وعامہ مومنین اہلسنت کے ساتھ جو قلبی عداوت فرقہنجدید وہابیہ کو ہے ایسی او رکسی فرقہ مبتدعہ کو نہیں ہے، اسی وجہ سے اس فرقہ محدثہ کے اکا بر ملاعنہ کیتصانیف اباطیل اہانتِ محبوبانِ خدا سے بھری پڑی ہیں، جس کا جی چاہے وہ نجدی ملا اسمٰعیل دہلوی وصدیقحسن بھوپالی وخرم علی و رشید گنگوہی وغیرہ کی تالیفاتِ باطلہ اٹھا کر دیکھ لے کہ قِسم قِسم کی اہانتوں سے پرہیں۔ منجملہ ان کے ایك اہانت قبور انبیاء وشہداء واولیاء علیہم السلام کا منہدم ونابود تابمقدور کرنا اسفرقے کا شعار ہوگیا ہے۔
شیخ نجدی نے روضۂ اقدس کو گرانے کا ارادہ کیا تھا
علامہ احمد بن علی بصری کتاب فصل الخطاب فی ردضلالات ابن عبدالوھاب میں فرماتے ہیں:
منھا انہ صح انہ یقول لواقدر علی حجرۃ الرسولصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لھد متھا []۔
|
ان میں سے ایك یہ بات صحیح ہے کہ وہ کہتاہے میں اگر قدرت پاؤں توروضہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو توڑ دوں ۔(ت)
|
شیخ نجدی نے شہداء و صحابہ کرام کے مزار توڑنے
اور یہی علامہ بصری ایك دوسرے مقام میں لکھتے ہیں:
اقول: تھدیم قبور شھداء الصحابۃ المذکورینلاجل البناء علٰی قبورھم ضلالۃای ضلا لتہ انتھیمختصرا []۔
|
یعنی نجدی کا شہداء صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی قبور کو قُبّوں کیوجہ سے توڑ ڈالنا بڑی ضلالت اورگمراہی اس نجدی کی ہے (بالاختصار) ۔ (ت
|
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔
( “ الرسالہ اھلاك الوھابیین علٰی توھین قبور المسلمین “ )
( “ الفتاوی الرضویہ “ جلد ۹ ، صحفہ ۴۶۹ )
طالب دعا ؛ سید جیلانی میاں جیلانی
خانقاہ مدنی سرکار ۔ موربی
Comments
Post a Comment