Posts

Showing posts from January, 2022

شاستر اور ہندوؤں

*مشرکین کے دین میں فرقے تو بے شمار ہیں*  چنانچہ کئی سو مذہب ہندوؤں کا ہے لیکن ان میں بڑے مذاہب چھ شاستر ہیں اور ان چھ شاستروں کے اصل الاصول اور بڑے بڑے اور کھلے کھلے مسائل میں بڑا اختلاف ہے لیکن باوجود اتنے اختلاف کے ہندو ان چھؤں شاستروں کو ست یعنی برحق مانتے ہیں اور یہ بات عقل کے نزدیک نہایت ہی محال ہے لیجیے چھ شاستروں کا نام اور ان کے ماننے والوں کے متعلق پڑھیے 👈🏻 پہلا بیدانت شاستر یہ بیاس جی کا نکالا ہوا ہے اور اس شاستر کو ماننے والے بیدانتی کہلاتے ہیں ان کے نزدیک سوائے خدا کے کوئی چیز موجود نہیں ہے اور تمام مخلوقات کو خواب و خیال جانتے ہیں 👈🏻 دوسرا ہیمانسا شاستر یہ جیمن رکھ کا نکالا ہوا ہے اس کے شاگردوں کا نام یہ ہے مراری مصر کمارل بہت پربھاکر کردار اس شاستر کو ماننے والے میمانسک کہلاتے ہیں یہ لوگ حق تعالیٰ کو خالق نہیں مانتے، ان کا عقیدہ ہے کہ جو سکھ دکھ ہوتا ہے یہ کرم یعنی عمل کے سبب ہے، اسی طرح یہ لوگ دنیا کی ابتداء و انتہا نہیں مانتے 👈🏻 تیسرا نیائے شاستر ہے یہ گئوتم رکھ کا بنایا ہوا ہے اس شاستر میں حکمت، منطق و فلسفہ کا بیان ہے اس کو ماننے والے نیایک کہلاتے ہیں،

قادری کر قادری رکھ قاریوں میں اٹھا*

*قادری کر قادری رکھ قاریوں میں اٹھا* امام یکتا سیدی ابوالحسن نورالملۃ والدین علی قدس سرہ،بہجۃ الاسرار شریف میں فرماتے ہیں: حضور پر نور سیدنا غوث الاعظم رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے عرض کی گئی کہ  اگر کوئی شخص حضور کا نام لیوا ہو اوراس نے نہ حضور کے دست مبارك پر بیعت کی ہو نہ حضور کاخرقہ پہنا ہو کیا وہ آپ کےمریدوں میں شمار ہوگا فرمایا: جو اپنے آپ کو میری طرف نسبت کرے اور اپنا نام میرے غلاموں کے دفتر میں شامل کرے ﷲ اسے قبول فرمائے گا اور اگر وہ کسی ناپسندیدہ راہ پر ہو تو اسے توبہ دے گا اور وہ میرے مریدوں کے زمرے میں ہے اور میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مریدوں اور ہم مذہبوں اورمیرے ہر چاہنے والے کو جنت میں داخل فرمائے گا 📚 فتاوی رضویہ شریف سعیدی موبائل اپلیکیشن اب آپ بھی روزانہ پڑھا کریں قادری کر قادری رکھ قاریوں میں اٹھا قدر عبد القادر قدرت نما کے واسطے

جس کا کوئی پیر نہیں ، اس کا پیر شیطان ہے کا صحیح مفہوم کیا ہے؟

“ صوفی رنگ “ "مٙن لا شیخ لہ فشیخہ الشیطٰن "  جس کا کوئی پیر نہیں ، اس کا پیر شیطان ہے  کا صحیح مفہوم کیا ہے؟ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :  آج کل جو بیعت رائج ہے اسے بیعتِ تبرک کہتے ہیں جو نہ فرض ہے نہ واجب اور نہ ایسا کوئی حکم شرعی کہ جس کو نہ کرنے پر گناہ یا آخرت میں مواخذہ ہو_ ہاں! اگر کوئی جامع شرائط پیر مل جائے تو ہاتھ دے کر اس کا مرید ہونا ایک نیک عمل اور باعث خیر و برکت اور بہت سے دینی و دنیاوی فائدے کا حامل ہے ---- 🔷" جس کا کوئی شیخ نہیں،اس کا شیخ شیطان ہے " کا صحیح مفہوم کیا ہے  ؟؟؟؟  ✏جواب : بعض لوگ اپنے من پسند پیروں اور ان کے صاحبان ثروت مریدین کو خوش کرنے کے لیے   " من لا شیخ لہ فشیخه الشیطٰن"  یعنی جس کا کوئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے،  سے مراد آج کل کی مروجہ پیری، مریدی لیتے ہیں، اور اپنی اس جاہلانہ فکر کو بڑے دهڑلے سے اپنی تقریر و تحریر یہاں تک کہ جلسہ و جلوس کے پوسٹرز کے ذریعے خوب پھیلاتے ہیں تا کہ عوام کی  خاطر خواہ بهیڑ اکٹھی ہو جائے، ان کے مخصوص پیر صاحب ان  سے خوش ہو جائیں اور صلے میں مولوی صاحب کو &qu