کیا آپ جانتے ہے ؟

سیدنا لوط

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: انبیاء کرام کے ناموں پر نام رکھو (ابوداؤد 4950) مگر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی نے حضرت لوط علیہ السلام "نبی" کے نام پر نام رکھا ہو؟ہمارے نزدیک سیدنا لوط کا نام لوطی لوطی کہہ کر یہ ثابت کیا گیا کہ جو ہم جنس پرستی کرے یا لڑکا لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرے، اُس کو لوطی کہا جائے حالانکہ اس کے لئے  لواطت جیسے الفاظ موجود ہیں۔ 

رشتہ: سیدنا ابراہیم کے سگے بھائی ہاران کے بیٹے کا نام سیدنا لوط ہے، اسلئے سیدنا لوط حضرت ابراہیم کے سگے بھتیجے، ان پر ایمان لانے والے، تربیت یافتہ تھے، سیدنا ابراہیم نے اردن  میں بحیرہ لوط  کے پاس جہاں سدوم اور عامورہ کی بستیاں تھیں  وہاں ان کو تبلیغ پر لگایا۔ اس علاقے میں ہم جنس پرستی یعنی لڑکا لڑکے سے بد فعلی کرتا مگر عورتوں سے نکاح نہیں کرتا تھا۔

قرآن: قرآن نے ہی جب اس عمل کو بد قرار دے دیا تو اب کوئی اس عمل سے لذت اُٹھانے کی کوشش کرے تو رسول اللہ  ﷺ کے فرمان پڑھ لے:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کے عمل (لواطت، ہم جنس پرستی، لڑکے کا لڑکے اور لڑکی کا لڑکی سے بدفعلی، اغلام بازی) کا ہے۔ (ابن ماجہ 2563، ترمذی 1457) اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو قومِ لوط والا عمل کرے۔ (سنن الکبری للنسائی 7337)

عورت سے غلط کاری: اللہ تعالیٰ حق بات ارشاد فرمانے سے حیا نہیں فرماتا ’’تم عورتوں کے پاخانہ کے مقام میں وطی نہ کرو۔ (ابن ماجہ 1924) اللہ عَزَّوَجَلَّ ایسے شخص پر نظرِ رحمت نہیں فرماتا جو اپنی عورت کے پیچھے کے مقام میں آئے یعنی وطی کرے۔ (ابن ماجہ 1923)

جانور سے غلط کاری: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی جانور سے جماع کرے اسے قتل کر دو، اور اس کے ساتھ اس جانور کو بھی قتل کر دو“۔ ( ابو داود 4464)

خوبصورت لڑکے: حضرت سیدنا حسن بن ذکوان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں: خوبصورت لڑکوں کے ساتھ نہ بیٹھا کرو (جن کی داڑھی نہ ہو) کیونکہ ان کی صورتیں کنواری عورتوں کی صورتوں جیسی ہوتی ہیں نیز وہ عورتوں سے زیادہ فتنہ میں ڈالنے والے ہیں۔ (شعب الایمان 5397)

سزا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’فاعل اور مفعول (کرنے اور کروانے والے) دونوں کو قتل کردو۔‘‘(ابو داود 4462، ترمذی 1456)

حاکم وقت: اگر چاہے تو اس عمل بد کرنے والے کو زندہ جلا دے، رجم کر دے، قتل کر دے، کوڑے مارے جائیں یعنی ہر وہ سزا دے جس سے عوام کو عبرت حاصل ہو۔

تبلیغ: شیطان نے جن کو ہم جنس پرستی پر لگایا، ان کے اندر شہوت مرد دیکھ کر پیدا ہوتی، سیدنا لوط بارہا کہتے کہ میری قوم کی بیٹیاں ہیں، ان سے نکاح کرو مگر وہ مذاق اُڑاتے حتی کہ فرشتے سیدنا ابراہیم کو یہ بتاتے ہم سیدنا لوط کی قوم پر عذاب کے لئے آئے ہیں، خوبصورت لڑکوں کی شکل میں سیدنا لوط کے پاس آئے تو سیدنا لوط کی بیوی واہلہ نے جا کر قوم کو بتایا کہ خوبصورت مال آیا ہے۔

بدکار لوگ خوبصورت لڑکے مانگنے آ گئے تو آپ نے فرمایا کہ یہ میرے مہمان ہیں مگر وہ شہوت کے اندھے دیکھ کب رہے تھے، پھر فرشتوں نے سیدنا  لوط کو بتایا کہ ہم عذاب لے کر آئے ہیں، آپ اپنے ساتھ ایمان والوں کو راتوں رات لے کر نکلیں  اور پیچھے مُڑ کر نہ دیکھیں۔

عذاب: اللہ کریم کے حکم سے فرشتوں نے پتھرو اینٹوں کی بارش اس پوری قوم پر کر دی اور زمین کے اُس ٹکڑے کو اوپر سے لا کر نیچے پٹخ دیا۔ سیدنا لوط کی بیوی جو کہ انفارمر تھی، اُس نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو اُس کو بھی عذاب نے آ گھیرا اور مومنین کو نجات ملی۔
 
تذکرہ:سورۂ انعام کی آیت 86، سورۃ الاعراف 83,80، سورۂ ھود 70، 74،77، 78، 81،89، سورۂ الحجر 59، 61، 62 ،66 ،67 ،68، 71، سورۃ الانبیاء 71، 74، 75،  سورۂ الحج 43، سورۂ الشعراء 160، 161، 167، 168، سورۃ النمل  54، 56، 57، سورۂ العنکبوت 26، 30، 32، 33، سورہ الصٰفٰت 33، سورۂ ص  13، سورۂ ق 13، سورۃ القمر 33، 34، 36، 37، سورۂ التحریم 10 اور سورہ الحاقہ 9 یعنی 40 آیات میں حضرت لوط علیہ السّلام کا ذکر ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تراویح ، رمضان ، Ramzan, Taravih

جس کا کوئی پیر نہیں ، اس کا پیر شیطان ہے کا صحیح مفہوم کیا ہے؟

Hazrat Khwaja Hasan al-Basri rahmatullāhi alaihi :