ہندوستان دار الاسلام

ہندوستان دارالاسلام 




(علم کے پہاڑوں کا اعلان کہ بیشك ہندوستان دارالاسلام ہے)



کیا آپ جانتے ہیں ؟

قسط : ۱


ہندوستان دارالاسلام


کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:


(۱)ہندوستان دارالحرب ہے یادارالاسلام؟


(۲)اس زمانہ کے یہود و نصارٰی کتابی ہیں یانہیں؟


(۳)روافض وغیرہم مبتدعین کہ کفارہ داخل مرتدین ہیں یانہیں؟جواب مفصل بدلائل عقلیہ ونقلیہ مدلل درکار ہے؟ بینوا توجروا۔



جواب سوالِ اول


ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ بلکہ علمائے ثلٰثہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم کے مذہب پر ہندوستان دارالاسلام ہے ہرگز دارالحرب نہیں کہ دارالاسلام کے دارالحرب ہوجانے میں جو تین باتیں ہمارے امام اعظم امام الائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك درکار ہیں ان میں سے ایك یہ ہے کہ وہاں احکام شرك علانیہ جاری ہوں اور شریعتِ اسلام کے احکام و شعائر مطلقًا جاری نہ ہونے پائیں اور صاحبین کے نزدیك اسی قدر کافی ہے مگر یہ بات بحمداﷲ یہاں قطعًا موجود نہیں اہل اسلام جمعہ و عیدین واذان واقامت و نماز باجماعت وغیرہا شعائر شریعت بغیر مزاحمت علی الاعلان ادا کرتے ہیں۔فرائض،نکاح،رضاع، طلاق، عدۃ، رجعت،مہر،خلع،نفقات،حضانت،نسب،ہبہ، وقف،وصیت،شفعہ وغیرہا،بہت معاملات مسلمین ہماری شریعت غرابیضاء کی بناپر فیصل ہوتے ہیں کہ ان امور میں حضرات علماء سے فتوٰی لینا اور اسی پر عمل و حکم کرنا حکام انگریزی کو بھی ضرور ہوتا ہے اگرچہ ہنود و مجوس و نصارٰی ہوں اور بحمد اﷲ یہ بھی شوکت و جبروت شریعت علیہ عالیہ اسلامیہ اعلی اﷲ تعالٰی حکمہا السامیہ ہے کہ مخالفین کو بھی اپنی تسلیم اتباع پر مجبور فرما تی ہے والحمد رب العالمین،


جاری ہے ۔۔۔۔۔۔



( “ رسالہ اعلام الاعلام بان ہندوستان دارالاسلام ۱۳۶۵ھ )

( “ الفتاوی الرضویہجلد ۱۴ ، صحفہ ۱۰۶ )


طالب دعا : سید جیلانی میاں جیلانی

خانقاہ مدنی سرکار ۔ موربی گجرات 

Comments

Popular posts from this blog

تراویح ، رمضان ، Ramzan, Taravih

جس کا کوئی پیر نہیں ، اس کا پیر شیطان ہے کا صحیح مفہوم کیا ہے؟

Hazrat Khwaja Hasan al-Basri rahmatullāhi alaihi :